كتاب المناقب كتاب المناقب |
مشكوة المصابيح
كتاب المناقب كتاب المناقب حضرت خالد رضی ا للہ عنہ اللہ تعالیٰ کے اچھے بندے
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ایک جگہ پڑاؤ ڈالا تو لوگ ادھر ادھر پھرنے لگے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے: ”ابوہریرہ! یہ کون ہے؟“ میں عرض کرتا: فلاں ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے: ”یہ اللہ کا بندہ اچھا ہے۔ “ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پوچھتے: ”یہ کون ہے؟“ میں عرض کرتا: فلاں ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے: ”یہ اللہ کا بندہ برا ہے۔ “ حتیٰ کہ خالد بن ولید گزرے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”یہ کون ہے؟“ میں نے عرض کیا: خالد بن ولید رضی اللہ عنہ ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کا بندہ خالد بن ولید اچھا ہے، وہ اللہ کی تلواروں میں سے ایک تلوار ہے۔ “ حسن، رواہ الترمذی۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«حسن، رواه الترمذي (3846)» |
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.