كتاب المناقب كتاب المناقب |
مشكوة المصابيح
كتاب المناقب كتاب المناقب حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا کو خواب میں شہادت حسین کی خبر
سلمی بیان کرتی ہیں کہ میں ام سلمہ رضی اللہ عنہ کے پاس گئی تو وہ رو رہی تھیں، میں نے کہا: آپ کیوں رو رہی ہیں؟ انہوں نے فرمایا: میں نے خواب میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا تو آپ کے سر مبارک اور داڑھی پر مٹی تھی۔ میں نے عرض کیا، اللہ کے رسول! آپ کا کیا حال ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”میں ابھی ابھی حسین کی شہادت کے واقعہ میں حاضر ہوا تھا۔ “ ترمذی، اور فرمایا: یہ حدیث غریب ہے۔ اسنادہ ضعیف، رواہ الترمذی۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«إسناده ضعيف، رواه الترمذي (3771) ٭ سلمي: لا تعرف و حديث أحمد (1/ 283) عن ابن عباس قال: ’’رأيت رسول الله ﷺ في النوم نصف النار أشعث أغبر و بيده قارورة فيھا دم، قلت: يا رسول الله ما ھذا؟ قال:ھذا دم الحسين و أصحابه، لم أزل اليوم ألتقطه‘‘ سنده حسن، وھو يغني عن ھذا الحديث الضعيف، و في صحيح الحديث شغل عن سقيمه.» |
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.