كتاب المناقب كتاب المناقب |
مشكوة المصابيح
كتاب المناقب كتاب المناقب قیامت میں بھی شیخین رضی اللہ عنہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہوں گے
ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک روز نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (گھر سے) باہر نکلے اور مسجد میں داخل ہوئے۔ اور ابوبکر و عمر رضی اللہ عنہ میں سے ایک آپ کے دائیں طرف تھا اور ایک آپ کے بائیں طرف تھا، آپ ان دونوں کے ہاتھ پکڑے ہوئے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”روز قیامت ہم اسی طرح اٹھائے جائیں گے۔ “ ترمذی، اور انہوں نے فرمایا: یہ حدیث غریب ہے۔ اسنادہ ضعیف، رواہ الترمذی۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«إسناده ضعيف، رواه الترمذي (3669) [و ابن ماجه (99)] ٭ فيه سعيد بن مسلمة: ضعيف.» |
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.