كتاب المناقب كتاب المناقب |
مشكوة المصابيح
كتاب المناقب كتاب المناقب اسلام کے لیے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی خدمات
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”میں سو رہا تھا کہ میں نے اپنے آپ کو ایک کنویں پر دیکھا، اس پر ایک ڈول تھا، جس قدر اللہ نے چاہا میں نے اس سے پانی نکالا، پھر ابن ابی قحافہ (ابوبکر رضی اللہ عنہ) نے اسے حاصل کر لیا، انہوں نے ایک یا دو ڈول نکالے، اور ان کے نکالنے میں ضعف تھا، اللہ ان کے ضعف کو معاف فرمائے، پھر وہ (ڈول) بڑے ڈول میں بدل گیا، اور عمر بن خطاب نے اسے پکڑ لیا، میں نے ایسا طاقت ور آدمی نہیں دیکھا جو عمر رضی اللہ عنہ کی طرح ڈول کھینچتا ہو، حتیٰ کہ لوگوں نے اپنے اونٹوں کو حوض سے سیراب کیا۔ “ متفق علیہ۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«متفق عليه، رواه البخاري (3664) و مسلم (17/ 2392)» |
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.