كتاب المناقب كتاب المناقب |
مشكوة المصابيح
كتاب المناقب كتاب المناقب شیخین رضی اللہ عنہم کی خلافت خالص خلافت نبوت تھی
ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا، میں نے (خواب میں) دیکھا کہ گویا ایک ترازو آسمان سے اترا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے وزن کیا گیا تو آپ بھاری رہے، ابوبکر رضی اللہ عنہ اور عمر رضی اللہ عنہ کا وزن کیا گیا تو ابوبکر رضی اللہ عنہ بھاری رہے، عمر رضی اللہ عنہ اور عثمان رضی اللہ عنہ کا وزن کیا گیا تو عمر رضی اللہ عنہ بھاری رہے، پھر ترازو اٹھا لی گئی۔ اس سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم غمگین ہوئے، یعنی اس (خواب) نے آپ کو غمگین کر دیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”نبوت کا خلافت کی جانب اشارہ ہے، پھر اللہ جسے چاہے گا بادشاہت عطا فرمائے گا۔ “ سندہ ضعیف، رواہ الترمذی و ابوداؤد۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«سنده ضعيف، رواه الترمذي (2287 وقال: حسن صحيح) و أبو داود (4634) ٭ الحسن البصري مدلس و عنعن.» |
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.