كتاب المناقب كتاب المناقب |
مشكوة المصابيح
كتاب المناقب كتاب المناقب چند صحابہ رضی اللہ عنہم کی خاص صفات
انس رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”میری امت میں سے میری امت پر سب سے زیادہ مہربان ابوبکر ہیں، اللہ کے دین کے معاملے میں سب سے زیادہ سخت عمر ہیں، ان میں سے سب سے زیادہ با حیا عثمان ہیں، علم میراث کے سب سے بڑے عالم زید بن ثابت ہیں، سب سے بڑے قاری ابی بن کعب ہیں، حلال و حرام کے متعلق سب سے زیادہ علم رکھنے والے معاذ بن جبل ہیں، اور ہر امت کا ایک امین ہوتا ہے اور اس امت کے امین ابوعبیدہ بن جراح ہیں۔ “ احمد، ترمذی، اور انہوں نے فرمایا: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ اسنادہ صحیح، رواہ احمد و الترمذی۔ اور معمر سے قتادہ کی سند سے مرسل روایت ہے، اور اس میں ہے: قضا میں سب سے زیادہ عالم علی رضی اللہ عنہ ہیں۔ “
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«إسناده صحيح، رواه أحمد (3/ 281 ح 14035) و الترمذي (3791) ٭ حديث معمر عن قتادة: رواه عبد الرزاق (11/ 225 ح 20387) و سنده ضعيف لإرساله.» |
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.