كتاب المناقب كتاب المناقب |
مشكوة المصابيح
كتاب المناقب كتاب المناقب حضرت ثابت بن قیس رضی اللہ عنہ کو جنت کی بشارت
انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، ثابت بن قیس بن شماس رضی اللہ عنہ انصار کے خطیب تھے، چنانچہ جب یہ آیت: ”اے ایمان والو! اپنی آوازوں کو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آواز سے بلند نہ کرو۔ “ نازل ہوئی تو ثابت رضی اللہ عنہ اپنے گھر میں بیٹھ گئے اور نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں آنا بند کر دیا۔ چنانچہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”ثابت رضی اللہ عنہ کا کیا معاملہ ہے کیا وہ بیمار ہے؟“ سعد رضی اللہ عنہ ان کے پاس آئے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جو کہا تھا اس کے متعلق انہیں بتایا تو ثابت رضی اللہ عنہ نے فرمایا: یہ آیت نازل ہوئی اور تم جانتے ہو کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے میری آواز تم سب سے زیادہ بلند ہوتی ہے، لہذا میں (اس آیت کے مطابق) جہنمیوں میں سے ہوں، سعد رضی اللہ عنہ نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ذکر کیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں (ایسے نہیں) بلکہ وہ تو اہل جنت میں سے ہے۔ “ رواہ مسلم۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«رواه مسلم (188، 187 / 219)» |
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.