كتاب الفتن كتاب الفتن قیامت کا علم صرف اللہ تعالیٰ کو ہے
جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو، ان کی وفات سے ایک ماہ پہلے فرماتے ہوئے سنا: ”تم مجھ سے قیامت کے بارے میں سوال کرتے ہو، حالانکہ اس کا علم تو اللہ ہی کے پاس ہے، میں اللہ کی قسم اٹھاتا ہوں کہ روئے زمین پر جو ذی روح آج موجود ہے وہ سو سال گزرنے کے بعد زندہ نہیں ہو گی۔ “ رواہ مسلم۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«رواه مسلم (218/ 2538)» |