كتاب الفتن كتاب الفتن قیامت سے پہلے مال و دولت کی ریل پیل ہو گی
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت قائم نہیں ہو گی حتیٰ کہ مال زیادہ ہو جائے گا اور اس کی خوب ریل پیل ہو گی کہ آدمی اپنی زکوۃ کا مال لے کر نکلے گا لیکن اسے وصول کرنے والا کوئی نہیں ملے گا اور حتیٰ کہ سر زمین عرب سرسبز و شاداب اور بہتی نہروں والی وادی بن جائے گی۔ “ رواہ مسلم۔ مسلم ہی کی ایک دوسری روایت میں فرمایا: ”مدینہ کی آبادی اہاب یا یہاب تک پہنچ جائے گی۔ “
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«رواه مسلم (60/ 157 و الرواية الثانية 43/ 2903)» |