كتاب الفتن كتاب الفتن جب ایمان لانےکا کوئی فائدہ نہ ہو گا
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”تین نشانیاں، جب ان کا ظہور ہو جائے گا تو ”اس وقت کسی شخص کا ایمان لانا اس کے لیے نفع مند نہیں ہو گا بشرطیکہ وہ اس سے پہلے ایمان نہ لایا ہو یا اس نے حالت ایمان میں نیک کام نہ کیے ہوں۔ “ سورج کا مغرب سے طلوع ہونا، دجال اور دابۃ الارض کا نکلنا۔ “ رواہ مسلم۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«رواه مسلم (249/ 158)» |