كتاب الفتن كتاب الفتن مختلف فتنوں کا بیان
اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مدینے کے کسی بلند مکان پر چڑھے تو فرمایا: ”کیا تم دیکھ رہے ہو جو میں دیکھ رہا ہوں؟“ انہوں نے عرض کیا: نہیں، فرمایا: ”بے شک میں فتنے دیکھ رہا ہوں جو تمہارے گھروں میں بارش کے قطروں کی طرح داخل ہو رہے ہیں۔ “ متفق علیہ۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«متفق عليه، رواه البخاري (1878) و مسلم (9/ 2885)» |