كتاب الفتن كتاب الفتن علامات قیامت کا بیان
انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”علامات قیامت میں سے ہے کہ علم اٹھ جائے گا، جہالت زیادہ ہو جائے گی، زنا کثرت سے ہو گا، شراب نوشی زیادہ ہو جائے گی، مرد کم ہو جائیں گے اور عورتیں زیادہ ہو جائیں گی حتیٰ کہ پچاس عورتوں کے لیے ایک منتظم ہو گا۔ “ متفق علیہ۔ ایک دوسری روایت میں ہے: ”علم کم ہو جائے گا اور جہالت غالب آ جائے گی۔ “
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«متفق عليه، رواه البخاري (80) و مسلم (9/ 2671 و الرواية الثانية: 8/ 2671)» |