كتاب الفتن كتاب الفتن قیصرہ و کسریٰ کی ہلاکت و بربادی
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”کسریٰ ہلاک ہو جائے گا اور اس کے بعد کوئی کسریٰ نہیں ہو گا، قیصر ہلاک ہو جائے گا اور اس کے بعد کوئی قیصر نہیں ہو گا، اور ان دونوں کے خزانے اللہ کی راہ میں تقسیم کیے جائیں گے۔ “ اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لڑائی کا نام دھوکہ و فریب رکھا۔ متفق علیہ۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«متفق عليه، رواه البخاري (3027. 3028) و مسلم (76 / 2918)» |