كتاب الفتن كتاب الفتن ایک فتنہ تمام عرب کو اپنی لپیٹ میں لے گا
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”عنقریب ایک بڑا فتنہ ہو گا جو کہ تمام عربوں پر محیط ہو گا، اس کے مقتولین جہنمی ہیں، اس بارے میں زبان درازی کرنا تلوار زنی کرنے سے بھی زیادہ سنگین ہے۔ “ اسنادہ ضعیف، رواہ الترمذی و ابن ماجہ۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«إسناده ضعيف، رواه الترمذي (2178 وقال: غريب) و ابن ماجه (3967) [و أبو داود (4256)] ٭ زياد: مجھول الحال و ليث بن أبي سليم: ضعيف.» |