كتاب الفتن كتاب الفتن ایک خلیفہ ہو گا جو بےحساب مال و دولت لٹائے گا
جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”آخری زمانے میں ایک خلیفہ ہو گا، وہ مال تقسیم کرے گا، اور اسے گنے گا نہیں۔ “ ایک دوسری روایت میں ہے، فرمایا: ”میری امت کے آخر پر ایک خلیفہ ہو گا جو چلو بھر بھر کر مال دے گا اور وہ اسے گن گن کر نہیں دے گا۔ “ رواہ مسلم۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«رواه مسلم (69/ 2914 والرواية الثانية 61/ 2913)» |