كتاب الفتن كتاب الفتن خلافت راشدہ کی مدت
سفینہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”خلافت تیس سال تک ہو گی، پھر بادشاہت ہو گی۔ “ پھر سفینہ بیان کرتے ہیں: ابوبکر رضی اللہ عنہ کی خلافت دو سال شمار کر، عمر رضی اللہ عنہ کی دس سال، عثمان رضی اللہ عنہ کی بارہ سال اور علی رضی اللہ عنہ کی خلافت چھ سال شمار کر۔ اسنادہ حسن، رواہ احمد و الترمذی و ابوداؤد۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«إسناده حسن، رواه أحمد (5/ 220. 221 ح 22264) و الترمذي (2226 وقال: حسن) و أبو داود (4646)» |