كتاب الفتن كتاب الفتن دجال اپنے ساتھ پانی اور آگ لائے گا
حذیفہ رضی اللہ عنہ، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک دجال کا ظہور ہو گا اور اس کے ساتھ پانی اور آگ ہو گی، جسے لوگ پانی سمجھیں گے وہ آگ ہو گی وہ جلائے گی، اور جسے لوگ آگ سمجھیں گے وہ ٹھنڈا شیریں پانی ہو گا، تم میں سے جو ایسی صورت دیکھے تو وہ اس چیز میں واقع ہو جسے وہ آگ سمجھتا ہو، کیونکہ وہ تو شیریں خوشگوار پانی ہے۔ “ اور امام مسلم نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”بے شک دجال کی ایک آنکھ نہیں ہو گی، اس کی (آنکھ) پر موٹا ناخن ہو گا، اور اس کی دونوں آنکھوں کے درمیان کافر لکھا ہو گا، اور اسے ہر مومن پڑھ لے گا خواہ لکھنا پڑھنا جانتا ہو یا نہ جانتا ہو۔ “ متفق علیہ۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«متفق عليه، رواه البخاري (7131) و مسلم (102. 105 / 2934)» |