كتاب الإمارة والقضاء كتاب الإمارة والقضاء فریقین میں برابری کا بیان
بہزبن حکیم اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک آدمی کو تہمت پر قید میں رکھا۔ امام ترمذی اور امام نسائی نے یہ اضافہ نقل کیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے چھوڑ دیا۔ اسنادہ حسن، رواہ ابوداؤد و الترمذی و النسائی۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«إسناده حسن، رواه أبو داود (3630) و الترمذي (1417 و قال: حسن) و النسائي (67/8 ح 4879. 4880)» |