كتاب الإمارة والقضاء كتاب الإمارة والقضاء عہدہ قضا میں اللہ کی مدد و نصرت کا بیان
انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص قضا کا خواہشمند ہو اور وہ مطالبہ کرے تو اسے اس کی ذات کے سپرد کر دیا جاتا ہے، اور جسے اس پر مجبور کر دیا جائے تو اللہ اس پر ایک فرشتہ نازل فرما دیتا ہے جو اس کو درست رکھتا ہے۔ “ اسنادہ ضعیف، رواہ الترمذی و ابوداؤد و ابن ماجہ۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«إسناده ضعيف، رواه الترمذي (1324 و قال: حسن غريب) و أبو داود (3578) و ابن ماجه (2309) ٭ عبد الأعلي الثعلبي: ضعيف، وقال الھيثمي: ’’و الأکثر علي تضعيفه‘‘ (مجمع الزوائد 1/ 147)» |