كتاب الإمارة والقضاء كتاب الإمارة والقضاء امارت بوجھ ہے
ابوامامہ رضی اللہ عنہ، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص نے دس یا اس سے زائد افراد کے امور کی سرپرستی قبول کی تو روزِ قیامت وہ اللہ عزوجل کے حضور اس حال میں پیش ہو گا کہ اس کا ہاتھ اس کی گردن کے ساتھ بندھا ہو گا، اس کی نیکی اسے کھول دے گی یا اس کا گناہ اسے ہلاک کر دے گا۔ امارت کا آغاز ملامت، اس کا وسط باعث ندامت اور اس کا آخر روزِ قیامت باعث رسوائی ہو گا۔ “ ضعیف، رواہ احمد۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«ضعيف، رواه أحمد (267/5 ح 22656) [و الطبراني في مسند الشاميين (1580)] ٭ يزيد بن أيھم ھذا غير يزيد بن أبي مالک، وھو مجھول الحال، روي عنه جماعة و ذکره ابن حبان في الثقات و لحديثه شاھد ضعيف عند الطبراني في الکبير (135/12 ح 12689) و الأوسط (288)» |