كتاب الإمارة والقضاء كتاب الإمارة والقضاء حاکم اللہ تعالیٰ سے ڈرے
معاویہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”معاویہ! اگر تمہیں حکمرانی مل جائے تو اللہ سے ڈرنا اور عدل کرنا۔ “ معاویہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں ہمیشہ اس یقین کے ساتھ رہا کہ میں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فرمان کی وجہ سے کسی عمل کے ذریعے آزمایا جاؤں گا حتی کہ میں آزمائش سے دوچار ہو گیا۔ اسنادہ ضعیف، رواہ احمد۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«إسناده ضعيف، رواه أحمد (101/4 ح 17057) [و البيھقي في دلائل النبوة (446/6)] ٭ في سماع سعيد بن عمرو بن سعيد بن العاص من معاوية رضي الله عنه نظر. وانظر سير أعلام النبلاء (331/3)» |