كتاب الإمارة والقضاء كتاب الإمارة والقضاء رعایا پر دروازے بند کرنے کی مذمت
ابوشماخ ازدی اپنے چچا زاد سے، جو کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابی ہیں، روایت کرتے ہیں کہ وہ معاویہ رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور ان کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کیا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”جسے لوگوں کے کسی معاملے کی ذمہ داری سونپی جائے، پھر وہ مسلمانوں یا مظلوموں یا حاجت مندوں کی ضرورتوں سے دروازے بند کر لے تو اللہ اس کی حاجت اور ضرورت کے وقت، جبکہ وہ انتہائی ضرورت مند ہو، اپنی رحمت کے دروازے بند کر لیتا ہے۔ “ حسن، رواہ البیھقی فی شعب الایمان۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«حسن، رواه البيھقي في شعب الإيمان (7384، نسخة محققة: 6999) [و أحمد (441/3، 480)] ٭ أبو الشماخ: لم أجد من وثقه و باقي السند حسن وانظر مجمع الزوائد (23/5) و حسنه المنذري في الترغيب و الترهيب (178/3) و له شواھد عند أبي داود (2948) وغيره.» |