كتاب الإمارة والقضاء كتاب الإمارة والقضاء قضا کی سختی کا بیان
ابن موہب سے روایت ہے کہ عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ نے ابن عمر رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”لوگوں کے درمیان قاضی بننا قبول کرو۔ انہوں نے کہا: امیر المومنین! آپ مجھے معاف نہیں فرما دیتے؟ انہوں نے فرمایا: آپ اسے ناپسند کیوں کرتے ہیں، جبکہ آپ کے والد فیصلے کیا کرتے تھے۔ انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”جو شخص قاضی ہو اور وہ انصاف سے فیصلے کرے تو یہ زیادہ لائق ہے کہ وہ (قاضی) سے برابر برابر رہ جائے۔ “ عثمان رضی اللہ عنہ نے اس کے بعد انہیں نہیں کہا۔ اسنادہ ضعیف، رواہ الترمذی۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«إسناده ضعيف، رواه الترمذي (1322 ا وقال: غريب، ليس إسناده عندي بمتصل) ٭ فيه عبد الملک بن أبي جميلة: مجھول و السند منقطع.» |