كتاب الإمارة والقضاء كتاب الإمارة والقضاء امراء کی عہد شکنی سب سے بڑی عہد شکنی
ابوسعید رضی اللہ عنہ، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”روزِ قیامت ہر عہد شکن کی پشت پر ایک جھنڈا ہو گا۔ “ ایک دوسری روایت میں ہے: ”روزِ قیامت ہر عہد شکن کے لیے ایک جھنڈا ہو گا جو اس کی عہد شکنی کے مطابق بلند کیا جائے گا، سن لو! سربراہ مملکت سے بڑھ کر کسی عہد شکن کی عہد شکنی نہیں۔ “ رواہ مسلم۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«رواه مسلم (16، 15/ 1738)» |