كتاب المناسك اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل طوافِ وداع کا بیان
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا، لوگ (حج کے اعمال سے فارغ ہوکر منیٰ سے) ہر طرف سے (اپنے اپنے وطن و علاقے کو) واپس چلے جاتے تھے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں حکم فرمایا: ”کہ ان کا آخری وقت بیت اللہ کے پاس (طواف میں) گزرے۔“
تخریج الحدیث: «مسلم، كتاب الحج، باب وجوب طواف الوداع و سقوطه عن الحائض، رقم: 1327. سنن ابوداود، كتاب المناسك، باب فى الوداع، رقم: 2002. سنن ابن ماجه، رقم: 3070. مسند احمد: 222/1»
طاؤس رحمہ اللہ نے بیان کیا، انہیں حکم دیا گیا کہ ان کا آخری وقت بیت اللہ کے پاس (طواف کرتے ہوئے) گزرے، مگر یہ کہ حائضہ عورت ہو، کیونکہ اس کو اجازت دی گئی ہے یا اسے رعایت دی گئی ہے۔
تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب الحج، باب طواف الوداع، رقم: 1755. مسلم، كتاب الحج، باب وجوب طواف الوداع الخ، رقم: 1328. سنن ترمذي، رقم: 944»
|