كتاب المناسك اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل میدانِ عرفات کا بیان
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میدان عرفات سارے کا سارا موقف (ٹھہرنے کی جگہ) ہے اور عرنہ (عرفات کے قریب جگہ) میں قیام نہ کرو، مزدلفہ سارے کا سارا موقف ہے، لیکن محسر (منیٰ اور مزدلفہ کے درمیان ایک جگہ) میں وقوف نہ کرو، اور مکہ کے سارے راستے قربان گاہ ہیں۔“
تخریج الحدیث: «سنن ابن ماجه، كتاب المناسك، باب الذبح، رقم: 3048. قال الشيخ الالباني: صحيح»
|