كتاب المناسك اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل حج اور عمرہ میں سر منڈوانے کی فضیلت
سیدہ ام الحصین رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (حج و عمرہ کے موقع پر) سر منڈوانے والوں کے لیے تین بار دعا فرمائی، ہر بار آپ سے عرض کیا گیا: اور بال کترانے والے، (ان کے لیے بھی دعا فرمائیں) تو تیسری بار فرمایا: ”بال کترانے والوں کے لیے بھی۔“
تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب الحج، باب الحلق والتقصير عند الاحلال، رقم: 1727. مسلم، كتاب الحج، باب تفضيل الحلق الخ، رقم: 1301. سنن ابودواد، رقم: 1979. سنن ترمذي، رقم: 913. سنن ابن ماجه، رقم: 3044. مسند احمد: 402/6. سنن كبري بيهقي: 134/5»
سیدہ ام الحصین رضی اللہ عنہا نے بیان کیا، میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو اسی مثل فرماتے ہوئے سنا۔
تخریج الحدیث: «انظر ما قبله»
|