Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

مسند اسحاق بن راهويه
كتاب المناسك
اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل
طوافِ وداع کا بیان
حدیث نمبر: 322
اَخْبَرَنَا سُفْیَانُ: وَقَالَ ابْنُ طَاؤُوْسٍ، عَنْ اَبِیْهِ قَالَ: اُمِرُوْا اَنْ یَّکُوْنَ آخِرُ عَهْدِهِمْ بِالْبَیْتِ، اِلَّا الْمَرَاةَ الْحَائِضَ، فَاِنَّهٗ قَدْ رُخِّصَ لَهَا، اَوْ قَالَ: خُفِّفَ عَنْهَا.
طاؤس رحمہ اللہ نے بیان کیا، انہیں حکم دیا گیا کہ ان کا آخری وقت بیت اللہ کے پاس (طواف کرتے ہوئے) گزرے، مگر یہ کہ حائضہ عورت ہو، کیونکہ اس کو اجازت دی گئی ہے یا اسے رعایت دی گئی ہے۔

تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب الحج، باب طواف الوداع، رقم: 1755. مسلم، كتاب الحج، باب وجوب طواف الوداع الخ، رقم: 1328. سنن ترمذي، رقم: 944»

مسند اسحاق بن راہویہ کی حدیث نمبر 322 کے فوائد و مسائل
   الشيخ حافظ عبدالشكور ترمذي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث مسند اسحاق بن راهويه 322  
فوائد:
مذکورہ حدیث سے معلوم ہوا حائضہ عورت کے لیے رخصت ہے کہ طوافِ وداع کیے بغیر جاسکتی ہے۔
   مسند اسحاق بن راھویہ، حدیث/صفحہ نمبر: 322