كتاب المناسك اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل حج البدل کا بیان
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو اس نے عرض کیا: میرے والد بوڑھے شخص ہیں، کیا میں ان کی طرف سے حج کروں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے بتاؤ اگر اس کے ذمے قرض ہوتا تو تم اسے اس کی طرف سے ادا کرتے؟“ اس نے عرض کیا: جی ہاں! تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پس اس کی طرف سے حج کرو۔“
تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب العمرة، باب الحج عمن لا يستطيع الخ، رقم: 1854. مسلم، كتاب الحج، باب الحج عن العاجز لزمائه، الخ، رقم: 1334. سنن ابوداود، رقم: 1809. سنن ترمذي، رقم: 927. سنن نسائي، رقم: 5392. سنن ابن ماجه، رقم: 2907. مسند احمد: 219/1. طبراني كبير: 285/18»
|