كتاب المناسك اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل صفا و مروہ کے درمیان رمل کرنے کا بیان
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیت اللہ کا طواف کرتے وقت اور صفا و مروہ کی سعی کرتے وقت رمل فرمایا: (آپ تیز تیز چلے) تاکہ مشرک آپ کو دیکھ سکیں، کیونکہ مشرکوں نے کہا: تھا محمد (صلی اللہ علیہ والہ وسلم) اور آپ کے ساتھی کمزور ہو گئے ہیں (اور انہیں مدینہ منورہ کی آب و ہوا نے کمزور کر دیا ہے) پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے رمل فرمایا، تاکہ آپ انہیں اپنی قوت دکھا سکیں۔
تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب الحج، باب ماجاء فى السعي بين الصفاء والمروة، رقم: 1649. مسلم، كتاب الحج، باب استحباب الرمل فى الطواف الخ، رقم: 1266. سنن ترمذي، رقم: 863. سنن نسائي، رقم: 2979. مسند احمد: 221/1»
|