كتاب المناسك اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل 10 ذوالحجہ کو رمی، قربانی، حجامت اور طوافِ زیارت کی ترتیب کا بیان
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا کہ آپ سے (حج کے موقع پر) قربانی کرنے، بال منڈوانے اور رمی جمار میں تقدیم و تاخیر کے متعلق پوچھا گیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی حرج نہیں۔“
تخریج الحدیث: «مسلم، كتاب الحج، باب من حلق قبل النحر الخ، رقم: 1306. سنن ابوداود، رقم: 1983. سنن ترمذي، رقم: 916. سنن ابن ماجه، رقم: 3050. مسند احمد: 310/1. سنن كبريٰ بيهقي: 446/2»
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا کہ کسی سوال کرنے والے نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا تو اس نے کہا: میں نے قربانی کا جانور ذبح کرنے سے پہلے سر کے بال مونڈھ لیے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ذبح کر لو، کوئی حرج نہیں۔“ اس نے کہا: میں نے رمی کرنے سے پہلے طواف کر لیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(اب) رمی کر لو کوئی حرج نہیں۔“
تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب الحج، باب الحلق قبل الذبح، رقم: 1721. سنن ابي داود، رقم: 1983. سنن نسائي، رقم: 3067. سنن ابن ماجة، رقم: 3050»
|