كتاب المناسك اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل غیر شرعی نذر پوری نہیں کرنی چاہیے
عطاء رحمہ اللہ سے روایت ہے، ایک آدمی نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے کہا: میں نے نذر مانی ہے کہ میں اپنی جان کی قربانی دوں، تو سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: تمہارے لیے اللہ کے رسول (کی زندگی) میں بہترین نمونہ ہے۔ (اور قرآن مجید میں ہے) ”اور ہم نے اس کے بدلے میں ذبح کرنے کے لیے اسے ایک بڑا موٹا جانور دے دیا۔“
تخریج الحدیث: «سنن كبري بيهقي: 73/10. مصنف عبدالرزاق، رقم: 15904. مصنف ابن ابي شيبه: 405/3. طبراني: 353/11. اسناده صحيح»
|