كتاب المناسك اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل بیت اللہ کا طواف نماز کی طرح ہے
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیت اللہ کا طواف نماز ہی کی طرح ہے، الا یہ کہ تم اس میں بات چیت کر سکتے ہو، پس تم صرف خیر و بھلائی کی بات کرو۔“
تخریج الحدیث: «سنن ترمذي، ابواب الحج، باب ماجاء فى الكلام فى الطواف، رقم: 960. سنن نسائي، كتاب مناسك الحج، باب اباحة الكلام فى الطواف، رقم: 2922. قال الشيخ الالباني: صحيح. صحيح ابن حبان، رقم: 3836. صحيح ابن خزيمه: 2739. مستدرك حاكم: 630/1»
|