كتاب المناسك اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل ایامِ تشریق میں منی سے دور مکہ میں رات گزارنے کی ممانعت
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: کسی (حاجی) کو منیٰ سے دور (مکہ میں) رات گزارنے کی اجازت نہیں دی گئی، سوائے سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کے، اور یہ ان کے حاجیوں کو پانی پلانے کی وجہ سے اجازت ملی تھی۔
تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب الحج، باب هل بيت اصحاب القارية الخ، رقم: 1745. مسلم، كتاب الحج، باب وجوب البيت بعني ليالي ايام التشريق الخ، رقم: 1315. سنن ابوداود، رقم: 1959. سنن ابن ماجه، رقم: 3065. مسند احمد: 22/2. سنن دارمي، رقم: 1943»
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کو ان کے حاجیوں کو پانی پلانے کی وجہ سے ایام منیٰ مکہ میں رات گزارنے کی اجازت دی۔
تخریج الحدیث: «انظر ما قبله»
|