المناقب والمثالب فضائل و مناقب اور معائب و نقائص फ़ज़िलतें, विशेषताएं, कमियां और बुराइयाँ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے فضائل و مناقب “ हज़रत उस्मान बिन अफ़्फ़ान रज़ि अल्लाहु अन्ह की फ़ज़ीलत ”
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی ران سے کپڑا ہٹا کر بیٹھے تھے، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اندر آنے کی اجازت طلب کی، آپ نے اسی حالت میں اجازت دے دی، پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اجازت طلب کی، آپ نے اسی حالت میں اجازت دے دی۔ جب سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے اجازت طلب کی تو آپ نے اپنا کپڑا نیچے لٹکا کر (ران کو ڈھانپ لیا)۔ جب یہ سارے لوگ چلے گئے تو میں نے پوچھا: اے اللہ کے رسول! ابوبکر رضی اللہ عنہ نے آپ سے اجازت طلب کی، آپ اسی حالت پر تشریف فرما رہے . . . (لیکن جب عثمان رضی اللہ عنہ نے اندر آنا چاہا تو اس طرح پردہ کر لیا)؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عائشہ! کیا میں اس آدمی سے حیاء نہ کروں کہ اللہ کی قسم! فرشتے بھی جس سے حیاء کرتے ہیں۔“
سعید بن عاص رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ مجھے زوجہ رسول سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ (جیسا کہ صحیح مسلم وغیرہ کی روایت میں ہے) نے بیان کیا کہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آنے کی اجازت طلب کی، جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی چادر اوڑھ کر اپنے بستر پر لیٹے ہوئے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی حالت میں ابوبکر رضی اللہ عنہ کو آنے کی اجازت دے دی انہوں نے اپنا مدعا بیان کیا اور چلے گئے۔ پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اجازت طلب کی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس حالت میں اجازت دے دی، انہوں نے اپنی ضرورت پوری کی اور چل دیے۔ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ان کے بعد میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آنے کی اجازت طلب کی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم بیٹھ گئے اور عائشہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا: ”اچھی طرح کپڑے لپیٹ لو۔“ (پھر مجھے اجازت دی) میں نے اپنا کام پورا کیا اور چلا گیا۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے پوچھا: اے اللہ کے رسول! کیا وجہ ہے آپ نے ابوبکر اور عمر کے لیے وہ اہتمام نہیں کیا جو عثمان کے لیے کیا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دراصل عثمان شرمیلا اور حیادار آدمی ہے، مجھے اندیشہ تھا کہ اگر اسی حالت میں اجازت دے دی تو وہ اپنی ضرورت کا اظہار نہیں کر سکے گا۔“
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عثمان جنت میں ہوں گے۔“
|