حج کے مسائل हज्ज के मसले (اضطراری حالت میں) کنکریاں مارنے میں تقدیم و تاخیر جائز ہے “ ( मजबूरी में ) कंकरियां जल्दी या देर से मारना जाइज़ है ”
سیدنا عاصم بن عدی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اونٹ چرانے والوں کو (منٰی سے باہر) رات گزارنے کی اجازت دی، وہ قربانی والے دن (جمرات کو) کنکریاں ماریں گے، پھر (اگلے) دو دنوں میں صبح یا صبح کے بعد کنکریاں ماریں گے، پھر واپسی والے (چوتھے) دن کنکریاں ماریں گے۔
تخریج الحدیث: «314- الموطأ (رواية يحييٰي بن يحييٰي 408/1 ح 946، ك 20 ب 72 ح 218) التمهيد 250/17، الاستذكار: 887، و أخرجه أبوداود (1975) و الترمذي (955 وقال: ”هذا حديث حسن صحيح“) والنسائي (273/5 ح 3071) من حديث مالك به وصححه ابن خزيمة (2975) وابن حبان (الموارد: 1015) والحاكم (378/1، 420/3) ووافقه الذهبي.»
|