حج کے مسائل हज्ज के मसले حالت اضطراری میں وقت سے پہلے سر منڈانے پر کفارہ “ मजबूरी में सर पहले मुंडवाने पर कफ़्फ़ारह ”
سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ (حج کے دوران میں) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے تو انہیں (کعب رضی اللہ عنہ کو) سر میں جوئیں تکلیف دے رہی تھیں پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں حکم دیا کہ سر منڈوالو اور فرمایا: ”تین دن روزے رکھو یا چھ مسکینوں کو کھانا کھلاؤ ہر انسان کو دو دو مد یا ایک بکری کی قربانی دو، ان میں سے جو بھی کرو گے وہ تمہاری طرف سے کافی ہے۔“
تخریج الحدیث: «397- الموطأ (رواية يحييٰي بن يحييٰي 417/1 ح 965، ك 20 ب 78 ح 237 ولم يذكر مجاهدا، ورواية ابن القاسم هو الصواب) التمهيد 62/20، الاستذكار: 906، و أخرجه أبوداود (1861) من حديث مالك به مختصرا ورواه البخاري (1815) ومسلم (1201) من حديث مجاهد عن عبدالرحمٰن بن ابي ليليٰ به.»
|