حج کے مسائل हज्ज के मसले حالت احرام میں کن جانوروں کا قتل جائز ہے؟ “ एहराम की हालत में कौन से जानवरों को मारा जा सकता है ”
اور اسی سند کے ساتھ (سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے) روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”حالت احرام میں پانچ جانوروں کے قتل میں کوئی حرج نہیں ہے: کوا، چیل، بچھو، چوہا اور کاٹنے والا کتا۔“
تخریج الحدیث: «224- متفق عليه، الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 356/1 ح 806، ك 20 ب 28 ح 88) التمهيد 153/15، الاستذكار:756، و أخرجه البخاري (1826) ومسلم (1199) من حديث مالك به.»
اور اسی سند کے ساتھ (سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے) روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”حالت احرام میں پانچ جانوروں کے قتل میں کوئی حرج نہیں ہے، بچھو، چوہا، کاٹنے والا کتا، چیل اور کوا۔“
تخریج الحدیث: «286- الموطأ (رواية يحييٰي بن يحييٰي 356/1، 357 ح 807، ك 20 ب 28 ح 89) التمهيد 31/17، الاستذكار: 757، و أخرجه البخاري (3315) من حديث مالك، و مسلم (1199/79) من حديث عبداللٰه بن دينار به.»
|