حج کے مسائل हज्ज के मसले حالت احرام میں شکار کی ممانعت “ एहराम बांधने के बाद शिकार मना है ”
اور اسی سند کے ساتھ سیدنا ابن عبا س رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، وہ سیدنا صعب بن جثامہ اللیثی رضی اللہ عنہ سے بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے ابواء یا ودان ایک مقام کے پاس رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں گورخر ایک حلال جانور کے گوشت کا تحفہ پیش کیا جسے انہوں نے شکار کیا تھا، تو رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے رد کر دیا۔ (صعب بن جثامہ رضی اللہ عنہ نے) کہا: جب رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے چہرے کی حالت دیکھی تو فرمایا: ”ہم نے اسے اس لئے قبول نہیں کیا کہ ہم حالت احرام میں ہیں۔“
تخریج الحدیث: «53- متفق عليه، الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 353/1 ح 801، ك 20 ب 25 ح 83) التمهيد 54/9، الاستذكار: 751، و أخرجه البخاري (1825) ومسلم (1193) من حديث مالك به.»
|