حج کے مسائل हज्ज के मसले احرام سے قبل خوشبو لگانا جائز ہے “ एहराम बाँधने से पहले ख़ुश्बू लगाना जाइज़ है ”
اور اسی سند کے ساتھ ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب احرام باندھتے تو میں احرام باندھنے سے پہلے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو خوشبو لگاتی تھی اور جب احرام کھولتے تو بیت اللہ کا طواف کرنے سے پہلے میں آپ کو خوشبو لگاتی تھی۔
تخریج الحدیث: «386- متفق عليه، الموطأ (رواية يحييٰي بن يحييٰي 328/1، ح 735، ك 20 ب 7 ح 17) التمهيد 296/19 , وقال: ”هٰذا حديث صحيح ثابت“، الاستذكار: 684، و أخرجه البخاري (1539) ومسلم (1189/83) من حديث مالك به.»
|