حج کے مسائل हज्ज के मसले سواری پر طواف کرنا جائز ہے “ सवारी पर तवाफ़ करना जाइज़ है ”
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس شکایت کی کہ میں بیمار ہوں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لوگوں سے پیچھے ہٹ کر سواری کی حالت میں ہی طواف کرو۔“ وہ فرماتی ہیں کہ میں نے طواف کیا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بیت اللہ کے پاس نماز پڑھ رہے تھے آپ سورہ طور «وَالطُّورِ ﴿١﴾ وَكِتَابٍ مَّسْطُورٍ» ”اور قسم ہے طور کی اور لکھی ہوئی کتاب کی“، پڑھ رہے تھے ۔
تخریج الحدیث: «91- متفق عليه، الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 370/1، 371 ح 843، ك 20 ب 40 ح 123) التمهيد 99/13، الاستذكار: 791، و أخرجه البخاري (464) و أخرجه مسلم (1276) من حديث مالك به.»
|