حج کے مسائل हज्ज के मसले منیٰ سے عرفات جاتے ہوئے لبیک یا تکبیریں کہنا “ मिना से अराफ़ात जाते हुए लब्बेक या तकबीरें कहना ”
محمد بن ابی بکر الثقفی رحمہ اللہ نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے اس وقت پوچھا: جب وہ دونوں صبح کے وقت منیٰ سے عرفات جا رہے تھے: آپ اس دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کیا کرتے تھے؟ تو انہوں نے جواب دیا؛ ہم میں سے بعض لوگ لبیک کہتے تھے تو اس کا انکار نہیں کیا جاتا تھا اور بعض لوگ تکبیر کہتے تھے تو اس کا انکار نہیں کیا جاتا تھا۔
تخریج الحدیث: «100- متفق عليه، الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 337/1 ح 760، ك 20 ب 13 ح 43) التمهيد 73/13 وقال: هذا حديث صحيح، الاستذكار: 710، و أخرجه البخاري (1659) ومسلم (1285) من حديث مالك به.»
|