كتاب المناقب عن رسول الله صلى الله عليه وسلم کتاب: فضائل و مناقب 13. باب فِي سِنِّ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَمْ كَانَ حِينَ مَاتَ باب: وفات کے وقت نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم کی عمر کتنی تھی؟
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوئی تو آپ پینسٹھ (۶۵) سال کے تھے ۱؎۔
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/الفضائل 33 (2353) (تحفة الأشراف: 6294) (شاذ) (سند صحیح ہے، لیکن ابن عباس رضی الله عنہما کو اس بابت وہم ہو گیا تھا، وفات کے وقت صحیح عمر 63سال ہے، دیکھیے ابن عباس ہی کا بیان حدیث رقم 3652 میں)»
وضاحت: ۱؎: دیکھئیے حاشیہ حدیث رقم: ۳۶۳۱۔ قال الشيخ الألباني: شاذ ومضى (3701) // (746 / 3883) //
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کا بیان ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوئی تو آپ پینسٹھ (۶۵) سال کے تھے۔
یہ حدیث حسن ہے۔ تخریج الحدیث: «انظر ماقبلہ (شاذ)»
قال الشيخ الألباني: شاذ انظر ما قبله (3650)
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مکہ میں تیرہ (۱۳) سال رہے یعنی آپ پر تیرہ سال تک وحی کی جاتی رہی اور آپ کی وفات ترسٹھ (۶۳) سال کی عمر میں ہوئی۔
۱- ابن عباس رضی الله عنہما کی یہ حدیث عمرو بن دینار کی روایت سے حسن غریب ہے، ۲- اس باب میں عائشہ، انس اور دغفل بن حنظلہ رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں، ۳- اور دغفل کا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے نہ تو سماع صحیح ہے اور نہ ہی رؤیت۔ تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/مناقب الأنصار 45 (3903)، صحیح مسلم/الفضائل 33 (3351) (تحفة الأشراف: 6300) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح ومضى (3882)
جریر بن عبداللہ رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ میں نے معاویہ رضی الله عنہ کو خطبہ دیتے ہوئے سنا وہ کہہ رہے تھے: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوئی تو آپ ترسٹھ سال کے تھے اور ابوبکر اور عمر رضی الله عنہما بھی ترسٹھ سال کے تھے اور میں بھی (اس وقت) ترسٹھ سال کا ہوں۔
یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/الفضائل 33 (2353) (تحفة الأشراف: 11402) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح مختصر الشمائل (318)
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوئی تو آپ ترسٹھ سال کے تھے۔
۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے، ۲- اور اسے زہری کے بھتیجے (محمد بن عبداللہ بن مسلم) نے بھی زہری سے اور زہری نے عروہ کے واسطہ سے عائشہ سے اسی کے مثل روایت کی ہے۔ تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/المناقب 19 (3536)، والمغازي 85 (4466)، صحیح مسلم/الفضائل 33 (2350) (تحفة الأشراف: 16532) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح مختصر الشمائل (319)
|