كتاب المناقب عن رسول الله صلى الله عليه وسلم کتاب: فضائل و مناقب 9. باب فِي كَلاَمِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ باب: نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم کی گفتگو کا بیان
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تمہاری طرح جلدی جلدی نہیں بولتے تھے بلکہ آپ ایسی گفتگو کرتے جس میں ٹھہراؤ ہوتا تھا، جو آپ کے پاس بیٹھا ہوتا وہ اسے یاد کر لیتا۔
۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے، ہم اسے صرف زہری کی روایت سے جانتے ہیں، ۲- اسے یونس بن یزید نے بھی زہری سے روایت کیا ہے۔ تخریج الحدیث: «سنن ابی داود/ الأدب 21 (4839) (نحوہ) سنن النسائی/عمل الیوم واللیلة 139 (412) (تحفة الأشراف: 16406)، و مسند احمد (6/118، 138) (حسن)»
قال الشيخ الألباني: حسن المختصر (191)، المشكاة (5828)
انس بن مالک رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (بسا اوقات) ایک کلمہ تین بار دہراتے تھے تاکہ اسے (اچھی طرح) سمجھ لیا جائے۔
یہ حدیث حسن صحیح غریب ہے، ہم اسے صرف عبداللہ بن مثنیٰ کی روایت سے جانتے ہیں۔ تخریج الحدیث: «انظر حدیث رقم 2723 (حسن صحیح)»
قال الشيخ الألباني: حسن صحيح وقد مضى نحوه (2879)
|