عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوئی تو آپ پینسٹھ (۶۵) سال کے تھے ۱؎۔
وضاحت: ۱؎: دیکھئیے حاشیہ حدیث رقم: ۳۶۳۱۔
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/الفضائل 33 (2353) (تحفة الأشراف: 6294) (شاذ) (سند صحیح ہے، لیکن ابن عباس رضی الله عنہما کو اس بابت وہم ہو گیا تھا، وفات کے وقت صحیح عمر 63سال ہے، دیکھیے ابن عباس ہی کا بیان حدیث رقم 3652 میں)»
قال الشيخ الألباني: شاذ ومضى (3701) // (746 / 3883) //
الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 3650
اردو حاشہ: وضاحت: 1؎: دیکھئے حاشہ حدیث رقم:3631۔
نوٹ: (سند صحیح ہے، لیکن ابن عباس رضی اللہ عنہما کو اس بابت وہم ہو گیا تھا، وفات کے وقت صحیح عمر 63 سال ہے، دیکھیے ابن عباس ہی کا بیان حدیث رقم: 3652 میں)
سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 3650
تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 3622
´نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم کی بعثت اور بعثت کے وقت آپ کی عمر کا بیان` عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوئی تو آپ پینسٹھ (۶۵) سال کے تھے ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب المناقب/حدیث: 3622]
اردو حاشہ: وضاحت: 1؎: یہی بات شاذ ہے، محفوظ بات یہ ہے کہ آپﷺ ترسٹھ سال کے تھے جیساکہ پچھلی حدیث میں ہے، ممکن ہے کسی نے پیدائش کے سال اور وفات کے سال کو پورا پورا ایک سال جوڑ لیا ہو، اوراس طرح پینسٹھ بتا دیا ہو؟۔
سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 3622