كتاب البيوع عن رسول الله صلى الله عليه وسلم کتاب: خرید و فروخت کے احکام و مسائل 27. باب باب: بائع اور مشتری کی رضا مندی اور اختیار سے متعلق ایک اور باب۔
ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بائع اور مشتری بیع (کی مجلس) سے رضا مندی کے ساتھ ہی جدا ہوں“۔
یہ حدیث غریب ہے۔ تخریج الحدیث: «سنن ابی داود/ البیوع 53 (3458)، (تحفة الأشراف: 14924)، و مسند احمد (2/536) (حسن صحیح)»
قال الشيخ الألباني: حسن صحيح، الإرواء (5 / 125 - 126)، أحاديث البيوع
جابر رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بیع کے بعد ایک اعرابی کو اختیار دیا۔ یہ حدیث حسن غریب ہے۔
تخریج الحدیث: «سنن ابن ماجہ/التجارات 18 (2184)، (تحفة الأشراف: 2834) (حسن)»
قال الشيخ الألباني: حسن أحاديث البيوع
|