كتاب البيوع عن رسول الله صلى الله عليه وسلم کتاب: خرید و فروخت کے احکام و مسائل 55. باب مَا جَاءَ فِي النَّهْىِ عَنِ الثُّنْيَا باب: بیع میں استثناء کرنے کی ممانعت کا بیان۔
جابر رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے محاقلہ، مزابنہ ۱؎ مخابرہ ۲؎ اور بیع میں کچھ چیزوں کو مستثنیٰ کرنے سے منع فرمایا ۳؎ الا یہ کہ استثناء کی ہوئی چیز معلوم ہو۔
یہ حدیث اس طریق سے بروایت یونس بن عبید جسے یونس نے عطاء سے اور عطاء نے جابر سے روایت کی ہے حسن صحیح غریب ہے۔ تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الشرب والمساقاة 17 (2381)، صحیح مسلم/البیوع 16 (1536)، سنن ابی داود/ البیوع 34 (3405)، سنن النسائی/الأیمان (والمزارعة)، 45 (3910)، والبیوع 74 (4647)، سنن ابن ماجہ/التجارات 54 (2266)، (تحفة الأشراف: 2495)، و مسند احمد (3/313، 356، 360، 364، 391، 392)، وانظر ما یأتي برقم 1313 (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: محاقلہ اور مزابنہ کی تفسیر گزر چکی ہے دیکھئیے حدیث نمبر (۱۲۲۴)۔ قال الشيخ الألباني: صحيح أحاديث البيوع
|