كتاب البيوع عن رسول الله صلى الله عليه وسلم کتاب: خرید و فروخت کے احکام و مسائل 64. باب مِنْهُ باب: بیع عرایا سے متعلق ایک اور باب۔
رافع بن خدیج اور سہل بن ابی حثمہ رضی الله عنہما کا بیان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیع مزابنہ یعنی سوکھی کھجوروں کے عوض درخت پر لگی کھجور بیچنے سے منع فرمایا، البتہ آپ نے عرایا والوں کو اجازت دی، اور خشک انگور کے عوض تر انگور بیچنے سے اور اندازہ لگا کر کوئی بھی پھل بیچنے سے منع فرمایا۔
یہ حدیث اس طریق سے حسن صحیح غریب ہے۔ تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/البیوع 83 (2191)، والشرب والمساقاة 17 (2384)، صحیح مسلم/البیوع 14 (1540)، سنن ابی داود/ البیوع 20 (2363)، سنن النسائی/البیوع 35 (4546)، (تحفة الأشراف: 3552و4646) و مسند احمد (4/2) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح أحاديث البيوع
|