كتاب الأطعمة کتاب: کھانوں کے متعلق احکام و مسائل 62. بَابُ: النَّهْيِ عَنِ الأَكْلِ مُنْبَطِحًا باب: اوندھے منہ لیٹ کر کھانا منع ہے۔
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع فرمایا ہے کہ آدمی اوندھے منہ لیٹ کر کھائے ۱؎۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 6810)، وقد أخرجہ: سنن ابی داود/الأطعمة 19 (3774)، مسند احمد (3/430، 5/426) (حسن)» (حدیث شواہد کی بنا پر حسن ہے، سند میں جعفر بن برقان ہیں جو زہری کی احادیث میں خاص کر وہم کا شکار تھے۔ ملاحظہ ہو سلسلة الاحادیث الصحیحة، للالبانی: 3394)
وضاحت: ۱؎: اوندھے ہو کر سونا بھی منع ہے کیونکہ جہنمیوں کی مشابہت ہے وہ اوندھے منہ جہنم میں گھسیٹ کر ڈالے جائیں گے جیسے قرآن میں ہے۔ قال الشيخ الألباني: حسن
|