كتاب الأطعمة کتاب: کھانوں کے متعلق احکام و مسائل 15. بَابُ: مَسْحِ الْيَدِ بَعْدَ الطَّعَامِ باب: کھانے کے بعد ہاتھ پونچھنے کا بیان۔
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں ہمیں کھانا کم ہی میسر ہوتا تھا، اور جب ہمیں کھانا میسر ہو جاتا تو ہمارے پاس رومال اور تولیے نہیں ہوتے تھے، سوائے اپنی ہتھیلیوں، بازوؤں اور پاؤں کے، پھر ہم نماز پڑھتے، اور دوبارہ وضو نہیں کرتے۔ ابوعبداللہ ابن ماجہ کہتے ہیں: یہ حدیث غریب ہے، یہ صرف محمد بن سلمہ سے مروی ہے۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الأطعمة 53 (5457)، (تحفة الأشراف: 2251)، وقد أخرجہ: سنن ابی داود/الطہارة 75 (191)، سنن الترمذی/الطہارة 59 (80) (صحیح)» (ابن ماجہ کے سند کی البانی صاحب نے تضعیف کی ہے، ملاحظہ ہو: ضعیف ابن ماجہ، و سلسلة الاحادیث الضعیفة، للالبانی: 5675، اور ابن حجر نے محمد بن ابی یحییٰ کی تعیین فرمائی ہے کہ وہ ابن فلیح ہیں، اور ان فلیح کی کنیت ابو یحییٰ ہے، کیونکہ دونوں روایتوں کا سیاق ایک ہی ہے، فتح الباری 9/579)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
|